• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی، تشدد سے بچانے کی اپیل


پشاور میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ متاثرہ خاتون رضیہ بی بی نے بیٹوں کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس پر بیٹوں کے تشدد اور مار پیٹ سے نجات دلانے کی اپیل درج تھی۔

پشاور کے علاقے سیٹھی ٹاؤن میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

متاثرہ خاتون رضیہ بی بی نے بیٹوں کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا کہ پولیس مجھے بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے نجات دلائے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) فقیر آباد سید طلال نے معاملے سے متعلق جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ خاتون سے بچے پیسے مانگتے تھے، گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے رہے۔

 جس پر خاتون کے بیٹوں کو بلا کر وارننگ دی اور خبردار کیا کہ دوبارہ شکایت کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید