انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔
میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
مقابلے کی تیاری کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کا توڑ کرنے کےلیے نیوزی لینڈ کے کوچنگ اسٹاف نے بیٹرز کو پاکستانی بولر کے ایکشن میں گیندیں کرائیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس میں شیڈولڈ تھا لیکن کولمبو میں بارش کے سبب یہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کی، جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہم 6 ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں، کھلاڑی پرُاعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے، اُمید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اُٹھائیں گے، کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو میدان میں اُتاریں۔
سپر ایٹ مرحلےمیں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔