• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کش حملہ کرکے پارٹی تباہ کردی، راجا ریاض

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خود کش حملہ کرکے اپنی پارٹی تباہ کردی۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض نے کہا کہ 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف جو کچھ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ پر کمیٹی کی میٹنگ میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی۔

راجا ریاض نے یہ بھی کہا کہ ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا کہ اسمبلیاں نہ توڑیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہماری بات مانی ہوتی تو آج پی ٹی آئی کا یہ حال نہ ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید