بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما گری راج سنگھ نے گاندھی کے قاتل ’نتھو رام گوڈسے‘ کو بھارت کا بیٹا قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آپ کو مغل شہنشاہ بابر کی اولاد کہنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، وہ بھارت کے سچے سپوت نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ’نتھو رام گوڈسے‘ گاندھی کا قاتل تھا تو وہ بھارت کا ایک قابل بیٹا بھی تھا، کیونکہ وہ ہندوستان میں پیدا ہوا تھا۔