• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن اور’’ ملکر پاکستان ‘‘ کے رضا کاروں کیجانب سے’’اسموگ فری لاہور‘‘ مہم

لاہور ( نمائندہ جنگ) الخدمت فاؤنڈیشن اور مل کر پاکستان کے رضا کاروں کی جانب سے’’اسموگ فری لاہور‘‘ مہم کے تحت شہر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیوکے دوسرے مرحلے میں مزید 25000 سے زائد پودے لگائے گئے ۔ اس سلسلےمیں رنگ روڈ لاہور،محمود بوٹی ٹول پلازہ کے قریب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ ، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر وٹو،ہیڈ والنٹیر مل کر پاکستان ہادی سیف ، پروجیکف ڈائریکٹر کشف شاہ مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔ مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مہم کے پہلے مرحلے میں گزشتہ ماہ بھی لاہور ائر پورٹ کے قریب 15000پودے لگائے جا چکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید