کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اقتدار سے الگ ہونے کے بعدعمران خان نے ملک کی سالمیت کو دائو پر لگادیا، عمران خان نے بیرونی ایجنڈے پر اداروں کو تقسیم کرناچاہتے تھے مگر خود ان کی جماعت تقسیم ہوگئی، انہوں نے اسرائیل اور بھارت کے اشارے پر حب الوطنی کا لبادہ اوڑھ کر پاکستانی اداروں اور عوام کو بے وقوف بناتے رہے۔