• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملی تو چہرے نہیں نظام بدلیں گے، چوہدری سرور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ملک میں میرٹ نہیں، ہمیں حکومت ملی تو چہرے نہیں نظام بدل کر دکھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض  لے کر اور لوگوں سے بھیک مانگ کر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے الیکشن سے پہلے ہم پورا پروگرام دیں گے۔

ق لیگی صدر نے مزید کہا کہ زندگی میں کامیابی کا معیار یہ نہیں ہے کہ آپ کے پاس کتنا بڑا عہدہ ہے، معیار تو یہ ہے کہ آپ نے لوگوں کے لیے کیا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاستدان سیاست کو تجارت بنا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔

چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید