• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، بھارتی اور آسٹریلوی ٹیم پر بھاری جرمانے عائد

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پر بھاری جرمانے عائد کر دیے۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم کو پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے، اب کسی بھی بھارتی کھلاڑی کو میچ فیس نہیں ملے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے مقرر ہ وقت میں 5 جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے 4 اوورز کم کرائے، آئی سی سی کے قانون 2.22 کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ہر کھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتا ہے، قانون کے مطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی اوپنر شُبمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کر دیا گیا، انہوں نے آؤٹ ہونے کے بعد امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

شُبمن گِل آئی سی سی کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں، ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید