وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے اعداد و شمار کی درستی کردی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے ایوان میں غلط اعداد و شمار پیش کیے ہیں، جن کی درستی کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے تعلیم کے لیے 70 ارب روپے رکھے جانے کی بات درست نہیں کی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے 70 ارب نہیں، 65 ارب تعلیم کے لیے بجٹ رکھا ہے، کسی نے اپوزیشن لیڈر کو تقریر کےلیے غلط نوٹس بنا کردیے ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنا بجٹ تعلیم کےلیے رکھا ہے، اتنا پچھلے 5 سال میں نہیں رکھا گیا۔