حب (نامہ نگار) ضلع لسبیلہ میں فٹ بال کھیل کو چند لوگوں نے ذریعہ معاش سمجھ رکھا ہے ۔ بلوچستان کے سب بڑے صنعتی شہر میں فٹ بال کھیل سے متعلق سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ باہر سے آنے والی فٹ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹھہرانے کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے ۔ ایک پلاٹ پر دو گول پول لگا دیئے گئے ہیں ایک ایسے کھیل کے میدان کو اسٹیڈیم کا نام دینا یقیناً نواجون کھلاڑیوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔