• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو فٹ بال، ہنگاموں پرہنگری،بیلجیم اور پرتگال سے جواب طلب

ہنگری ( آن لائن ) یورپی فٹبال ایسوسی ایشن نے یورو 2016 مقابلوں کے دوران ہنگامہ آرائی کے تناظر میں ہنگری، بیلجیئم اور پرتگال کے تماشائیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی پر متعلقہ ملکی فٹبال ایسوسی ایشنز پر الزامات عائد کیے ہیں۔ ہنگری کے حامیوں پر ہجوم میں بےچینی پیدا کرنے، آتش بازی کرنے اور آئس لینڈ کے ساتھ ڈرا ہونے والے میچ کے دوران میدان پر مختلف چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ بیلجیئم پر آئرلینڈ کے خلاف جیتے جانے والے میچ کے دوران اس کے شائقین کی جانب سے آتش بازی اور میدان میں چیزیں پھینکنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ہنگری کے معاملے پر سماعت 21 جون کو ہوگی اس کے علاوہ پرتگال کے شائقین پر آسٹریا کے خلاف ڈرا ہونے والے میچ میں میدان میں اتر آنے کا الزام لگایاگیا ہے۔
تازہ ترین