اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، احتجاج اور توڑپھوڑ پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں درج 9 مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کاڈیرہ غازی خان مقدمہ میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنیکاحکم،پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اپنے وکلاء کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوئے جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدمحمود ہارون کی عدالت نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں30 ہزار روپےمالیتی مچلکوں کے عوض سابق وزیر اعظم کی 4 جولائی تک ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید نے تھانہ شہزاد ٹاون کے دو مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 4 جولائی تک ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ ترنول اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں۔