• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نادرا سے متعلق خبروں پر رانا ثناء کا تبصرہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے مستعفی ہونے کی خبروں پر تبصرہ کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق چیئرمین نادرا کو ملازمت کا بہتر موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے حکومت کے اعتماد پر ہی اپنی ذمے داری نبھانی ہوتی ہے، طارق ملک نے وزیراعظم سے ملاقات کا ٹائم مانگا ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور نہ ہی اُن کی سیکریٹری سے کوئی تلخ کلامی ہوئی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملے پر بھی رائے دی اور کہا کہ اس بارے میں کسی پارٹی کی رائے ہوسکتی ہے لیکن اختلاف کوئی نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید