پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سراج الحق صاحب، آپ کی جماعت آمروں کے دور میں سکھی اور خوشحال رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سراج الحق کو اس وقت جمہوریت یاد آتی ہے جب ملک میں جمہوریت ہوتی ہے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کا تحفظ کیا، اب جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے۔