کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بغیر ثبوت کے الزام تراشی سے عمران خان نے اپنی سیاسی ساکھ کو تباہ اور برباد کردیا، عمران خان اداروں پر الزام تراشی کے حوالے سے ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کر کے ثابت کردیا ہے کہ وہ پچھلےکئی ماہ سے دانستہ ملک کو انتشار کی جانب لے جانے کی ناکام کوشش میں مصروف تھے۔