گلگت(پی پی آ ئی) گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے شینگس کے مقام پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون مزمل حسین، ان کے والد اور والدہ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ بہن شدید زخمی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے روڈ حادثے میں کوآرڈینیٹر ٹو سی ایم ایڈوکیٹ مزمل حسین اور انکے والدین کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مر حو مین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔