اسلام آباد ( رپورٹ، حنیف خالد )چائنا سدرن ائرلائن کی لاہور سے ارومچی کے لیے دوبارہ پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ چائنا سدرن ایئرلائنز نے 2020 میں COVID-19وباء کے باعث اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔ گزشتہ روزچائنا سدرن فلائٹ CZ-6017 صبح 7:52 پر لاہور پہنچی اور دن 10:02 پر پرواز CZ-6018ارومچی کے لیے روانہ ہوئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر لاہور ائرپورٹ پر تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین ،ائرپورٹ منیجر نذیر احمد خان، سی ایس او اور ایئر لائن/جی ایچ اے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔