• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست، پیمرا سے حتمی جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نےعدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر پیمرا سے حتمی جواب اور فریق وکلاء سے دلائل طلب کر لئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر کی نشریات پر پابندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔