سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب میں 360 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب میں 355 کلو میٹر دور ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آج رخ بدلتے ہوئے شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔
یہ طوفان کل (15 جون کی) دوپہر یا شام پاکستان میں کیٹی بندر کے اطراف اور بھارتی گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
طوفان کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ان ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ یا زائد بھی ہو سکتی ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔