• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز کی راہداری ضمانت منظور

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریک انصاف کے 3 سابق ایم پی ایز کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

اے ٹی سی پشاور میں 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز نے راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے افتخار مشوانی، ملک شوکت اور عبدالسلام کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

اے ٹی سی پشاور نے سابق ایم پی اے عبدالسلام کی 16 جون تک کی راہداری ضمانت منظور کی ہے جبکہ افتخار مشوانی اور ملک شوکت کو کل تک راہداری ضمانت دی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے تینوں سابق ایم پی ایز کو مردان میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے تینوں سابق ایم پی ایز 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں۔

قومی خبریں سے مزید