اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر باکو آذربائیجان پہنچ گئے۔باکو پہنچنے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیرِ اعظم یعقوب ایوبوف، نائب وزیرِ خارجہ النور مامادوف، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔