لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے صحافی عمران ریاض کو بازیاب کرنے کیلئے پولیس کو دس روز کی مزید مہلت دے دی،وکیل عمران ریاض نے کہا کہ ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں،آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ کوششیں کررہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ ورکنگ کمیٹی کی کاوش سے مطمئن ہیں؟ وکیل نے کہا ہمیں عمران ریاض کی بازیابی درکار ہے اس کے لیے آئی جی پنجاب سمیت اسکی ٹیم کام کررہی ہے۔