• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ برطرفیاں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر کیں، وائس چانسلر بینظیر میڈیکل یونیورسٹی

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی بنانے کے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ وہ بدھ کو پریس کلب لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برطرفیاں قانونی تقاضے پورے نہ کئے جانے کے باعث کی گئیں تاہم اس سلسلے میں جب بھی ملازمین کو بھرتی کیا گیا تو ان ہی ملازمین کو ترجیح دی جائے گی۔