• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بپرجوائے کے اثرات، سمندری پانی مبارک ولیج روڈ پر آ گیا، مکینوں کا گھر خالی کرنے سے انکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات واضح طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔

اونچی لہروں کی وجہ سے سمندر کا پانی کراچی کے مبارک ولیج روڈ پر آ گیا۔

مبارک ولیج کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنےگھر خالی نہیں کریں گے، حکومت مدد کرنا چاہتی ہے تو یہاں آ کر کرے۔

سمندری طوفان بپرجوائے آج پاکستان میں ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔

طوفان سے قبل ہی کراچی کے ساحلی علاقوں میں اس کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، کئی جگہ سمندری پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔

سمندری طوفان کی تباہی سے محفوظ رکھنے کے لیے کراچی کی ماہی گیر بستیوں سے نقل مکانی کرالی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید