پاکستان فٹبال ٹیم کو وزارت خارجہ اور داخلہ سے بھارت جانے کی اجازت مل گئی۔
قومی ٹیم کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے دونوں وزارتوں سے این او سی مل گیا۔
وزارت خارجہ دو جون کو ہی این او سی جاری کرچکی تھی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے آج باضابطہ این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
دونوں وزارتوں سے کلیئرنس کے بعد اب وزارت بین الصوبائی رابطہ باضابطہ این او سی جاری کردے گی۔
واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں ہوگی۔