• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سینٹرل بینک کے گورنر کی چینی سفیر سے ملاقات

افغان سینٹرل بینک کے نگراں گورنر نے چینی سفیر سے ملاقات میں بینکنگ اور کاروباری تعلقات پر بات چیت کی۔

بینک ترجمان حسیب اللّٰہ نوری نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ ملاقات کابل میں سفیر وینگ یو اور نگراں گورنر افغان سینٹرل بینک ملا ہدایت اللّٰہ بدری کے درمیان ہوئی۔

افغانستان کا بینکنگ سسٹم عالمی پابندیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے۔

چین کے افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن کابل میں اس کا سفارتخانہ موجود ہے۔

بیجنگ نے حال ہی میں پڑوسی ملک میں اپنی معاشی دلچسپی ظاہر کی تھی، گو کہ چین کی کاروباری شخصیات نے سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ وہ کان کنی سمیت دیگر سرمایہ کاری کے مواقع دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملا ہدایت اللّٰہ بدری سینئر طالبان رہنما ہیں، انہوں نے مارچ میں نگراں وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد انہیں سینٹرل بینک کا گورنر مقرر کر دیا گیا۔

انہوں نے امریکا اور نیٹو فوج کے خلاف جاری 20 سالہ جنگ کے دوران طالبان کے بیشتر فنڈنگ آپریشنز کا نظام سنبھال رکھا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید