سکھر(بیورورپورٹ )آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر اجمل ساوند قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کچے میں کاروائی کی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بنر کے علاقے میں سندرانی برادری کے خلاف کارروائی، پولیس اور سندرانی برادری میں ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے، سندرانی برادری کی جانب سے پولیس پر گولے بھی برسائے گئے ، گولے لگنے کی وجہ سے پولیس کی تین اے پی سی چین کو شدید نقصان پہنچا، سندرانی برادری کے 50 سے زائد اسلحہ بردار نے پولیس اسٹیشن گھوڑا گھاٹ پر حملہ کردیا جدید اسلحہ سے 30 منٹ تک فائرنگ، گولیاں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو لگیں، جس سے عمارت کا بھی نقصان ہوا، پولیس اور سندرانی برادری میں ایک دوسرے پر فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔