• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ عام انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، میاں نواز شریف

بورےوالا(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور ہم اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، ن لیگ الیکشن میں ملک دشمن قوتوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں سابق ایم این اے بوریوالا چوہدری نذیر احمد آرائیں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ عالمی طاقتوں نےباقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فتنہ خان کو پاکستانی سیاست میں لانچ کر کے سی پیک اور ترقی کرتے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلا آج اعلی عدلیہ میں بیٹھے ہوئے فتنہ خان کے سہولت کار پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں۔9 مئی کو ریاست پاکستان پر حملے کا اصل مجرم فتنہ خان ہے،انصاف کا خون کرنے والے نام نہاد ججز کا کڑا احتساب کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس موقع پر چوہدری نذیر احمد آرائیں نے بورے والا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملک بھر سے سے مزید