چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی یک طرفہ پابندیوں نے فوجی رابطوں کو روکا ہے۔
بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا، چین فوجی روابط نہ ہونےکا ایک سبب امریکا کی یکطرفہ پابندیاں ہیں۔
دریں اثنا خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے 2018 سے چینی وزیر دفاع لی شینگ فو پر پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی کمپنی سے لڑاکا طیارے کی خریداری پر امریکا نے چینی وزیر دفاع پر پابندیاں لگائی تھیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ چین ابھی دونوں ملکوں کے درمیان فوجی روابط پر تیار نہیں۔