وفاقی بجٹ 24-2023ء میں سیلاب متاثرین کےلیے الگ بجٹ (فنڈز) رکھنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
شہباز شریف سے ملاقات میں مراد علی شاہ سیلاب متاثرین کےلیے الگ بجٹ نہ رکھنے کا معاملہ اٹھائیں گے۔