وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات معیشت کی بحالی سے متعلق اجلاس کے بعد ہوئی، جس میں سندھ حکومت کے مسائل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم کی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد میں وزیراعطم سے ملاقات کے بعد واپس کراچی روانہ ہوگئے۔