لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشتی حادثہ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔انسانی اسمگلر عابد حسین نے متاثرہ کی فیملی سے یونان بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے،ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب بھی مذکورہ مقدمے میں پہلے سے گرفتار ہے،ملزم کا تعلق شیخوپورہ سے ہے،ملزم نے متاثرہ کی فیملی سے کل 35 لاکھ روپے وصول کئے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔