اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو مراعات دینے کے بل کی حمایت کردی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو مراعات ملنی چاہیے، اس میں کیا مسئلہ ہے، دوسرے لوگوں کو مراعات ملتیں ہیں تو آپ کو اعتراض نہیں ہوتا کیوں کہ آپ کی وہاں پہنچ نہیں ہوتی ،پارلیمنٹ سب سے بڑا فورم ہے۔