• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرنے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ—فائل فوٹو
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ—فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023ء سے جسٹس عمر عطاء بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہو گا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023ء کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

صدرِ مملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید