الجزائر کی عدالت نے سابق وزیراعظم نورالدین بدوی کو بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر صحت عبدالمالک کو بھی بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات پر 10، 10 لاکھ الجزائری دینار کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔