لاہور(پی پی آ ئی)لاہور اور کراچی میں فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا، ایئر لائنز کی شکایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئی ہدایات جاری کردیں، سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری پر تمام پائلٹ فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو رپورٹ کریں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے متعلق ایئر ٹریفک کنٹرول کو تفصیلات کے ساتھ فوری آگاہی دی جائے۔