پشاور (مانیٹر نگ سیل)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انصاف کا جھنڈا اب بھی ہاتھ میں ہے۔شاہ محمود قریشی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا خدشہ تھا، پشاور ہائیکورٹ آگئے اور ہمیں راہداری ضمانت دی گئی، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے کیس سماعت کیلئے مقرر کیا، انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے وکلاء کا بھی شکریہ جنہوں نے اتنے کم وقت میں درخواست دائر کی اور ہماری میزبانی کی، پختون رواج کے مطابق انھوں نے ثابت کیا کہ وہ تعلق نبھانا جانتے ہیں۔