• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ، شاہ محمود اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران دونوں رہنما اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا اور سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید