ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کی بحالی کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ریڈیو پاکستان کی فوری بحالی کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نگراں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت کی بحالی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
فیروز جمال کا کہنا ہے کہ امید ہے ریڈیو پاکستان کی بحالی کا کام جلد شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی تھی اور اس میں آگ لگائی تھی۔