وزیراعظم شہباز شریف سے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے پیرس میں ملاقات کی۔
چوہدری پرویز اقبال نے وزیراعظم کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلیین سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوۓ گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں پاکستان کی شرکت کو سنگ میل قرار دیا۔
چوہدری پرویز اقبال نے جی ایس پی پلس کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے پاکستان کی کاروباری برادری اور ملکی معشیت کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
انہوں نے قدرتی آفات سے متاثرہ پاکستانی افراد کیلئے یورپی کمیشن کے صدر کی 2022 کے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور یورپی یونین کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی پر مسرت کا اظہار کیا۔
چوہدری پرویز اقبال نے کہا کہ جی ایس پی پلس سمیت یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون پاکستان کی کامیابی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری پرویز اقبال سے کہا کہ آپ جیسے محب وطن پاکستانی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔
چوہدری پرویز اقبال نے وزیراعظم کو بیلجیئم کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی جسے شہباز شریف نے قبول کرلیا۔