ٹھٹھہ(نامہ نگار) شاہ عقیق روحانی ٹرسٹ کی جانب سے ٹھٹھہ کے نواحی گاؤں محمد عارب سولنگی سمیت ٹھٹھہ اور سجاول کے درجنوں دیہات میں ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی، ٹرسٹ کے سرپرست سلیم احمد حضرت جی، پریس کلب ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب شیخ، سینئر صحافی حاجن سولنگی و دیگر نے ایک ہزار غریب، یتیم، بیوہ اور معذور افراد اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم قابل تعریف عمل ہے کیونکہ غریب اور بے سہارا افراد کی خدمت ہی انسانیت کی اصل خدمت اور عبادت ہے جبکہ ٹرسٹ کے سربراہ نے کہا کہ وہ غریبوں اور مستحق افراد کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ہر سال ماہ رمضان میں مستحق اور بے سہارا افراد کی مالی مدد کرتے ہیں جبکہ ٹرسٹ کی جانب سے درگاہ شاہ عقیق پر سیکڑوں افراد کے لیے افطار کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔