• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر مقام کے قافلے پر فائرنگ، محفوظ رہے، وزیراعظم اور مریم نواز کی مذمت

شانگلہ (جنگ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر فائرنگ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام کے قافلے پر مارتونگ کے مقام پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حملے میں وہ محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر حملہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جاتے ہوئے کیا گیا، 2014 میں بھی اسی مقام پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام پر شانگلہ میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے، وزیر اعظم نے امیر مقام سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید