• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: خاتون کے پھیپھڑے میں 3 دن سے پیوست ’پن‘ نکال دی گئی


جنرل اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز نے آزاد کشمیر کی تسمیہ فاطمہ نامی خاتون کے پھیپھڑے میں  3 دن سے پیوست ’پن‘ نکال دی۔  

اس حوالے سے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے کہ بھمبھر کی تسمیہ فاطمہ نے’پن‘ منہ میں دبائی جو پھیپھڑے میں چلی گئی۔

 ڈاکٹر عرفان ملک نے کہا کہ لڑکی کو سانس لینے میں دقت اور سینے میں درد ہونے پر اسپتال لایا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کو بیہوش کیے بغیر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کے دائیں پھیپھڑے سے’پن‘ نکال لی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید