• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کا لائسنس منظور نہیں، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہےکہ کراچی کے عوام مہنگی ترین بجلی کے الیکٹرک سے خریدنے پر مجبور اور وقت پر بل ادا کرنے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں،مینٹی نینس کے نام پر بھی پورا پورا دن بجلی بند کی جارہی ہے،کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کا لائسنس منظور نہیں،کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں نے عوام کا پارہ ہائی کر دیا ہے، کے الیکٹرک نے شدید گرمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی ہے، جن علاقوں کو استثنیٰ حاصل تھا وہاں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ بجلی کے بلز میں شامل مختلف ٹیکسز کو ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، نیپرا عوام پر کے الیکٹرک کے مظالم کا مداوا کرنے کے بجائے بی ٹیم کا کردار ادا کرنے سے باز رہے،حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صارفین کے الیکٹرک کے تیز رفتارمیٹرز نصب کرنے کی بھی شکایات کر رہے ہیں جن کی وجہ سے زیادہ یونٹ بن رہے ہیں، کے الیکٹرک صارفین کو جاری کردہ تمام بل واپس لے کر مناسب بلز جاری کرے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید