کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب نے وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیا قت آ با د میں میونسپل مجسٹریٹ کے اختیارات ٹاؤن میونسپل کمشنر کومنتقل کرنےاور لیا قت آ با د ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 4میں شعیب بخاری پارک کا نام تبدیل کر کے محمد علی قریشی فیملی پارک سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ہم نے اب تک15پارکس اور دو اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں سڑکیں،سیوریج اور پانی کی فراہمی ممکن بنائی ،سڑکوں کو لائٹس لگاکر روشن کیا،تباہ حال لیاقت آباد کو بدل کررکھ دیاہے۔