• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم رہنماؤں نے ظالموں سے جنگ کا درس دیا، حمایت فلسطین کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سولجر بازار میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطہ کا کینسر ہے عظیم رہنمائوں نے غاصبوں اور ظالموں سے جنگ کا درس دیا فلسطین کی سر زمین پر اسرائیل نے قبضہ کیا غزہ اس وقت انسانی زندان بن چکا تھا، امام خمینی نے ظالموں سے ٹیبل ٹاک نہیں جہاد کا درس دیا ،ملکی حکمران یحییٰ سنوار کی زندگی سے سبق حاصل کریں، یحییٰ سنوار 22 سال اسرائیلی جیل میں رہے، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا فلسطین میں 10 ہزار سے زائد معصوم بچوں کو شہید کیا گیا ، اسپتالوں،تعلیمی اداروں مساجد کو نشانہ بنایا گیا ،سید حسن نصر اللہ،اسماعیل ہانیہ، یحییٰ سنوار، ہاشمی صفی الدین کی شہادت عظیم قربانیاں ہیں یہ آزادی فلسطین کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گی، قاضی احمد نورانی کا کہنا تھا کہ مظلوم بچوں،خواتین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،کانفرنس میں حسنین مہدی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ اسد اقبال زیدی،علامہ جعفر سبحانی،علامہ محمد علی جڑوار، علامہ شیخ سلیم،علامہ،بدرالحسنین عابدی ودیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملکی حکمران امریکا کو اپنا دوست نہ سمجھیں دنیا میں امریکی تسلط کو قائم رکھنا امریکی پالیسی ہے، بائیڈن ہو یا ٹرم یہ انسانیت کے قاتل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید