کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سیکٹر بی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری پریمیئر کالج میں سیمینار بعنوان پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اپنے کمفرٹ زون کو توڑ دیں کا انعقاد کیا گیا شرجیل بیگ نے کہا کہ اے پی ایم ایس او اپنے قیام کے دن سے طلباء و طالبات کے لئے نصابی، غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور مستقبل قریب کی مشکلات سے نبردآزما ہونے کا شعور اجاگر کرنے میں سرفہرست رہی ہے جس کی بدولت اے پی ایم ایس او مملکت خداداد کے ایوانوں کو ایسی شخصیات دینے میں کامیاب ہوئی جنہوں نے ملکی سیاست میں اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے انقلاب برپا کر دیا، مرکزی رکن رانا ولید کا کہنا تھا ہمارا اولین مقصد ایم کیو ایم کو لیڈر شپ فراہم کرنا ہے، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کہا کہ نوجوانوں کو جدت سے روشناس کرانا اے پی ایم ایس او کا خاصہ رہا ہے۔