• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانے والا ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بیس تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانے کے مقدمے میں شریک ملزم غلام حسین کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے سونا چوری کرنے والے خاتون کے داماد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید