کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذیابیطس کے علاج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابطیس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے،وہ سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے تحت سیسی ہیڈآفس میں ذیابطیس کے عالمی دن پر منعقد آگاہی سمینار سے خطاب کررہے تھے، جس کے مہمان خصوصی کمشنر سیسی میانداد راہوجو تھے، سمینار میں پروفیسرڈاکٹر زمان شیخ، ڈاکٹر محمد ریحان عمر اور ڈاکٹر محمد عزیز عبدالرئوف نے شرکاء کو ذیابیطس جیسے موذی مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی۔