کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمے میں ایک بار پھر مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ، عدالت نے حکم دیا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کرکے 12دسمبر تک پیش کیا جائے ،پولیس کا الزام ہے کہ فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے باوجود ملزم نے اطلاع دیئے بغیرشہر سے باہر نقل وحرکت جاری رکھی۔